بھارت ایل او سی پرکارروائیوں کی تیاریاں کررہا ہے، ترجمان پاک فوج


فوٹو : فائل

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت اپنے ملک میں احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئےایل او سی پرکارروائیوں کی تیاریاں کررہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات اور لائن آف کنٹرول پر جارحیت کی تیاریاں بھارت میں شہریت بل کیخلاف مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج ہر دم تیار ہے اور بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

Comments are closed.