امریکا کا افغانستان سے 4 ہزار فوجی واپس بلانے کا فیصلہ

فوٹو : فائل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکا نے افغانستان سے 4 ہزار فوجی واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا  اس کا باضابطہ اعلان اگلے ہفتے تک متوقع ہے۔

فوجی واپس بلانے کے حوالے سےخبرامریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دی ہے، رپورٹ کے مطابق  ٹرمپ انتظامیہ فوجی واپس بلانے کی تیاری کرچکی ہے.

افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی امریکا اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کے نتیجے میں عمل میں آرہی ہے۔ اس حوالے سے امریکی صدر گزشتہ ماہ اشارہ دے چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ایک سینئر امریکی عہدے دار نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے کا اعلان اگلے ہفتے تک متوقع ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے اس بات کا اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ افغانستان سے کئی ہزار امریکی فوجیوں کی واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اگست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریڈیو فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد 8600 تک لے آئیں گے اور اس بات کا تعین کریں گے ہمارے ساتھ کیا ہوا ہے۔

Comments are closed.