وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کرنے پر سری لنکن ٹیم وآفیشل کا شکریہ ادا کیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان پر سری لنکا کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہےکہ کہ آپ کے دوستانہ اور مثبت فیصلہ سے ایک بار پھر پاکستان کے میدان آباد ہوئے ہیں.

یہ بات وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ کے عہدیداروں اور سری لنکن آفیشل سے ملاقات میں کہی اور پاکستان کا دورہ کرنے پر سری لنکن حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے 10سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے میدانوں کو آباد کرنے کی غرض سے آنے والی سری لنکن ٹیم کے آفیشلز سے ملاقات کی، اس موقع پر پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی موجود تھے۔

عمران خان نے سری لنکا ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی آمد کے ساتھ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کا دوبارہ آغاز باعث مسرت ہے۔

یاد رہے کہ مارچ 2009 میں دہشت گردوں نے لاہور میں سری لنکن ٹیم کی بس پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

اس حملے کے بعد پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور محدود اوورز کی کرکٹ کی بتدریج واپسی کے باوجود ملک میں ٹیسٹ کرکٹ بحال نہ ہو سکی تھی.

سری لنکا نے ایک مرتبہ پھر دوستانہ اور مثبت فیصلہ کرتے پاکستان سے دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر حامی بھر ی اور آج ان کی ٹیم پھر پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہی ہے ۔

Comments are closed.