شہباز شریف نےچیف الیکشن کمشنر کے تقررکیلئے 3 نام وزیراعظم کو بھجوا دئیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے تین نام بھجوا دئیے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام وزیراعظم کو بھجوا دئیے۔

اپوزیشن لیڈر نے خط میں کہا میری دانست میں یہ ممتاز شخصیات اس منصب کے لئے نہایت مناسب اور اہل ہیں، امید ہے ان افراد کی اہلیت کی آپ پذیرائی کریں گے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ آرٹیکل 213 ٹو اے کا تقاضا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرے، آئین کے تحت آپ کو مشاورت کا یہ عمل بہت پہلے شروع کرنا چاہئے تھا.

الیکشن کمیشن کو غیر فعال ہونے سے بچانے کیلئے مشاورت کر رہا ہوں، یاد رہے کہ 6 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ ہو جائیں گے جس کے بعد نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی تک الیکشن کمیشن غیر فعال ہو جائے گا.

Comments are closed.