آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر

57 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر، کاکول میں ٹریننگ ختم کرنے والی ٹیم کو آرمی ہاوس میں افطار ڈنر دیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے کاکول ایبٹ آباد میں آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ میں تربیتی عمل مکمل کیا۔

افطار میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سمیت پی سی بی حکام نے بھی شرکت کی۔آرمی چیف نے کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے ان کی مستقبل کی کوششوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کرکٹرز نے کاکول میں فراہم کی گئی بہترین تربیت اور پاکستان میں کھیلوں کی حمایت میں فوج کے کردار پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

افطار ڈنر کے بعد جاری کی گئی تصاویر میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نظر نہیں آرہے ہیں تاہم جلد کیمپ ختم کرنے کی خبروں میں موجود رہنے والے شاہد آفریدی کے داماد شاہین شاہ آفریدی موجود ہیں۔

کپتان بابراعظم سمیت دیگر کرکٹرز نے ایبٹ آباد میں گزارے گئے لمحات کو شاندار وقت قرار دیا اور کہا کہ تربیت کی طرح وہاں ہم نے باقی وقت بھی بہت انجوائے کیا، رمضان کی سحریاں اور افطاریاں بھی ایک ساتھ کیں۔

Comments are closed.