سینیٹ الیکشن ، پنجاب کی جنرل نشستوں پر 7 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

46 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں پنجاب کی جنرل نشستوں پر 7 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔

جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے 5 اور سنی اتحاد کونسل کے 2 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے، ن لیگ کے پرویز رشید ، ناصر محمود ، احد چیمہ اور طلال چوہدری کامیاب قرار پائے۔

حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ محسن نقوی ، سنی اتحاد کونسل کے راجہ ناصر عباس، اور حامد خان ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

یاد رہے سینیٹ کے امیدوارولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ کے کاغذ نامزدگی واپس لینے پر پنجاب کی جنرل نشستوں پرسات امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔

Comments are closed.