شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں سزا پر 5 سال کےلئے نااہل ہوگئے

53 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں سزا پر 5 سال کےلئے نااہل ہوگئے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی پر آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سائفر کیس میں سزا کی بنیاد پر شاہ محمود قریشی نا اہل ہو گئے ہیں اور وہ آئندہ پانچ سال کے دوران انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو موجودہ انتخابات کے لیے نااہل کیا ہے اور 8 فروری کو پولنگ ڈے سے پہلے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج ہونے کا امکان بھی نہیں ہے کیونکہ چھٹیاں شروع ہو گئی ہیں۔

نوٹیفیکشن کے مطابق شاہ محمود قریشی کو آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نا اہل قراردیا گیاہے اور وہ 5 سال کے لیے انتخابات سے نااہل ہو گئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا کی بنیاد پر آرٹیکل 63 ون ایچ اور الیکشن ایکٹ سیکشن 232 کے تحت نااہل کیا گیا۔

Comments are closed.