ڈیوس کپ ٹائی کےدونوں سنگلزمقابلوں میں بھارت نے ہاکستان کو ہرادیا

51 / 100

فوٹو: اے پی، ایکس 

اسلام آباد: ڈیوس کپ ٹائی کےدونوں سنگلزمقابلوں میں بھارت نے ہاکستان کو ہرادیا،پہلے میچ میں پاکستان کے ٹینس اسٹاراعصام الحق کو شکست ہوئی۔

سپورٹس کمپلیکس اسلام اباد میں ہونے والے پہلے میچ میں بھارت کے رام کمار رامناتھن نے اعصام الحق کو شکست دی۔

۔پہلا سیٹ 6 کے مقابلے میں7اسکور سے جیتنے کے باوجود قومی ٹینس اسٹاراعصام الحق اگلے دونوں سیٹس ہار کر شکست سے دوچار ہوئے۔

دوسرے سنگل میچ میں بھارت کے سری رام بالاجی نے عقیل خان کو ہرایا۔سری رام بالاجی کی جیت کا اسکور 7-5 اور 6-0 رہا۔

بھارت نے کو ڈیوس کپ میں پاکستان پر2 صفر کی برتری حاصل کرلی ہے،کل مکس ڈبلز اور رویورس سنگلز کے میچز کھیلے جائینگے۔

پاکستان کو اگلے مرحلے میں جانے کیلئے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی جب کہ بھارت کوئی ایک میچ جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گا۔

Comments are closed.