نسیم شاہ کا لڑکی کے ساتھ تصویر بنانے سے انکار، کہا ابوڈانٹیں گے،ویڈیو وائرل
فوٹو : سوشل میڈیا
راولپنڈی : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں لڑکی کی سیلفی کی فرمائش پر نسیم شاہ کہتے ہیں ابوڈانٹیں گےجس پر وہاں موجود لوگ بھی بہت حیران ہوئے ہیں۔
حال ہی میں سہ ملکی سیریز کے میچ کے بعد قومی کرکٹر نسیم شاہ میدان میں موجود شائقین سے بات چیت کرنے اسٹینڈ کے قریب گئے تو مداح ان کی تصاویر بنانے لگے۔
مداحوں کا اپنی پسندیدہ شخصیات یا کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفی بنانا معمول کی بات ہے لیکن ایک انٹرنیشل کرکٹر ہونے کے باوجود نسیم شاہ کا لڑکی کے ساتھ تصویر بنانے سے انکار، کہا ابوڈانٹیں گے،ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ نے کیسے معاشرتی اقدار کا پاس کیا اور خاص کراپنے والد کے کہے کو بھی یاد رکھا۔
Abu bhot dante ge #PakistanCricket #cricket pic.twitter.com/cAmz9UZRxJ
— Urooj Jawed (@uroojjawed12) November 24, 2025
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد اپنے ہیروز کے ساتھ سیلفی بنانے کو اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتی ہے،لیکن بعض کرکٹرایسی تصاویر سے گریز کرتے ہیں۔
ایسی ہی ایک مداح لڑکی نے نسیم شاہ کے ساتھ سیلفی لینے کی فرمائش کردی جس پر نسیم شاہ نے معصومیت بھرے انداز میں کہا کہ ’یار گھر سے ڈانٹ پڑے گی، قسم سے سچ بتا رہا ہوں، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں‘۔
فاسٹ باولرکے معصومانہ انداز نے وہاں موجود تمام لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا اور وہ سب یہ جواب سن کرحیران بھی ہوئے۔
واضح رہے نسیم شاہ سے پہلے سابق کپتان اوروکٹ کیپر محمد رضوان بھی کئی بار ایسا کرچکے ہیں اور وہ بھی لڑکیوں کو اپنے ساتھ سیلفی نہیں بنانے دیتے۔
Comments are closed.