شوکت عزیز صدیقی سے رابطہ کیا نہ نوازشریف کی اپیلوں پر بات کی،فیض حمید

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی سے رابطہ کیا نہ نوازشریف کی اپیلوں پر بات کی،فیض حمید کا سپریم کورٹ میں جواب جمع کردیا، سپریم کورٹ میں سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی سے متعلق کیس زیر سماعت ہے۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے شوکت عزیز صدیقی کیس میں جواب جمع کرا دیا ہے، جنرل(ر) فیض حمید نے عدلیہ پر اثرانداز ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا۔

جواب میں کہا گیاہے کہ شوکت عزیز صدیقی نے اپنی تقریر اور جوڈیشل کونسل کے سامنے کسی مبینہ ملاقات کا ذکر نہیں کیا، شوکت عزیز صدیقی سے کبھی رابطہ نہیں کیا، شوکت عزیز صدیقی سے ملا نہ نواز شریف کی اپیلوں پر بات ہوئی۔

کبھی یہ نہیں کہا کہ ہماری دو سال کی محنت ضائع ہو جائے گی، شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، شوکت عزیز صدیقی کے الزامات بعد میں آنے والے خیالات کے مترادف ہیں۔

فیض حمید کے علاوہ سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور کانسی نے بھی جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا، جسٹس انور کانسی کا جواب بھی شوکت عزیز صدیقی کیس میں جمع کرایا گیا ہے۔

جسٹس (ر) انور کانسی نے بھی شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کو مسترد کر دیا جب کہ برگیڈیئر (ر) عرفان رامے کا جواب بھی سپریم کورٹ میں جمع کردیا گیا۔

عرفان رامے نے بھی شوکت عزیز صدیقی کے الزامات اور ملاقات کی تردید کر دی ہے اور دیگر کی طرح انھوں نے بھی الزامات تسلیم کرنے سے انکار کیا۔

Comments are closed.