سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن ایکٹ چیلنج

45 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 کیخلاف درخواست تحریک انصاف کے امیدوار اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 آئین کے آرٹیکل 17 سے متصادم ہے، انتخابی نشان نہ صرف سیاسی جماعت کا ہوتا بلکہ امیدوار اور ووٹر کا بھی ہوتا ہے، کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے لیے ملکی سالمیت کے خلاف ہونا کافی نہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ سیکشن 215 آئین کے منافی ہے لہٰذا عدالت سیکشن 215 کو کالعدم قرار دے۔

Comments are closed.