فوجی عدالتوں میں ٹرائل، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملے پر وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی اپیل میں فوجی عدالتوں سے متعلق حکم کو کالعدم قرار دینے اور اپیلوں کی سماعت کے دوران عدالتی حکم کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
اپیل میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کی جانب سے آرمی ایکٹ کے سیکشن 2(1) ڈی اور سیکشن 59(4) کو چیلنج کیا گیا تھا ۔ کیس میں اصل تنازع سپریم کورٹ کے فیصلے میں حقائق اور آرٹیکل 199 کے تحت دستیاب فورم کو مد نظر نہ رکھنا ہے۔

درخواست کے مطابق سویلین کی تعریف میں تمام شہری آتے ہیں، چاہے وہ دہشت گرد ہوں یا دشمن۔سپریم کورٹ کی جانب سے 2(1) ڈی اور 59(4) کو کالعدم کرنے سے نان یونیفارم شہریوں کے حوالے سے قانون ختم ہو گیا ۔ وفاقی حکومت کو تمام درخواستوں میں فریق بنایا گیا تھا۔

Comments are closed.