لیپ ٹاپ سکیم سمیت 372 ارب روپے کے 9 ترقیاتی منصوبے منظور

51 / 100

فوٹو: وزارت خزانہ

اسلام آباد: ایکنک نے لیپ ٹاپ سکیم سمیت 372 ارب روپے کے 9 ترقیاتی منصوبے منظور کر لئے ،اس کے علاوہ سولہ ارب اسی کروڑ روپے کے وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دی گئی۔

نگران وزیرخزانہ ڈاکٹرشمشاد اختر کی زیرصدارت ایکنک کا اجلاس ہوا،پچیس ارب روپے مالیت کے خیبرپختونخوا فوڈ سیکورٹی سپورٹ منصوبے کی منظوری دی.

اجلاس میں منصوبے کو پانچ سالوں میں صوبے کے سات اضلاع میں مکمل کیاجائیگا، اجلاس چھیاسی ارب روپے مالیت کے سندھ سکول بحالی پروگرام کی منظوری دی گئی۔

پروگرام کے تحت سیلاب زدہ علاقوں کے سولہ سو سات متاثرہ سکولوں کوبحال کیاجائیگا، تینتیس ارب روپے مالیت کے کے پی ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ کی منظوری دیدی گئی۔

منصوبے کے تحت کے پی میں ایک ہزار ایک سو پیسنٹھ متاثرہ سکولوں کی تعمیر نو وبحالی کی جائیگی۔

کے پی میں بنیادی صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے چوبیس ارب روپے ،تھرکول سے ریلوے لائن کو جوڑنے کیلئے تریپن ارب روپے کے منصوبے اورستائیس ارب روپے مالیت کے پشاور ناردن بائی پاس منصوبے کی بھی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس میں چوہتر ارب باسٹھ کروڑ روپے کے سندھ بیراج امپروومنٹ پروجیکٹ فیز ٹو منظور کرلیا،منصوبے کے تحت سکھر بیراج کی بحالی اور گڈو بیراج کا باقی ماندہ کام مکمل کیا جائیگا.

Comments are closed.