ہانیہ عامر کا ٹیٹو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا

53 / 100

فوٹو فائل

لندن: معروف ماڈل اور ابھرتی ہوئی اداکارہ ہانیہ عامر اس وقت لندن میں ہیں جہاں سے انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

ہانیہ عامر نے پہلی بار مقبولیت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم Dubsmash سے شہرت حاصل کی تھی اور شوبز کی دنیا میں کامیابی کے بعد بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جڑی ہوئی ہیں۔

ہانیہ عامر جلد ہی ایک ڈرامہ سیریل میں جلوہ گر ہوں گی۔

وہ اپنی مصروفیات، شوٹنگز اور سیاحتی دوروں کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں اور کبھی کبھار اس پر کسی نئی بحث کا بھی آغاز ہوجاتا ہے ایسا ہی کچھ ان کی نئی تصاویر کے ساتھ ہوا۔

لندن سے ہانیہ عامر نے اپنی جو تصاویر شیئر کیں ان میں مداحوں نے ایک تبدیلی کو محسوس کیا۔ اداکارہ کے بازو پر The Powerpuff Girls کے ایک کردار “Bubbles” کا ٹیٹو بنا ہوا تھا۔

 

ہانیہ عامر نے بازو پر مشہورِ زمانہ کارٹون کا ٹیٹو بنوالیا

ٹیٹو بنوانے کے حوالے سے ان کے مداح ہمیشہ سے تقسیم نظر آئے ہیں کچھ ستائش میں تعریفوں کے پُل باندھتے ہیں تو کسی کو اپنی پسندیدہ اداکارہ کا یہ انداز بالکل نہیں بھاتا۔

جیسے ہی انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے تصاویر شیئر کیں، کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور اداکارہ کے بازو پر بنے ٹیٹو پر بحث شروع ہوگئی یہاں تک کہ ایک صارف نے لکھ دیا کہ آپ کو پسند نہ کرنے کی ایک وجہ ٹیٹو بنوانا ہے۔

ایک صارف نے ہانیہ عامر کو ان فالو ہی کردیا ایک اور صارف نے ٹیٹو بنوانے کے اس شوق کو مغربی ثقافت سے مرعوبیت کو قرار دیا تو کسی نے اس کام کے درست یا غلط ہونے پر ہی سوال اُٹھا دیئے۔

کمنٹس میں کچھ صارفین نے ہانیہ عامر کے حق میں بھی کمنٹس کیے اور ناراض مداحوں کو اداکارہ کی پسند اور ناپسند کے احترام کا درس دے ڈالا۔

ہانیہ عامر اپنے مداحوں کے مثبت یا منفی کمنٹس پر کبھی ناراض نہیں ہوتیں وہ کہتی ہیں کہ سب کو اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہے تاہم یہ تنقید مہذب انداز میں کی جائے تو اچھی لگتی ہے۔

Comments are closed.