نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیلوں کی آج ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی

48 / 100

فوٹو:فائل
اسلام آباد: نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیلوں کی آج ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی،سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں ۔
نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایون فیلڈ اپیل پر اپنے دلائل جاری رکھیں گے اور مکمل ہونے پر نیب پراسیکیوٹر اپنے دلائل دیں گے. نواز شریف کی2اپیلوں کے ساتھ ہی عدالت نے نیب کی نواز شریف کے خلاف دونوں اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلوں پر آج سماعت کرینگے.
نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایون فیلڈ اپیل پر دلائل جاری رکھیں گے. امجد پرویز نے گزشتہ سماعت پر بھی دو گھنٹے سے زائد وقت تک دلائل دیے تھے. انکے دلائل مکمل ہونے پر نیب پراسیکیوٹر اپنے مختصر دلائل دینگے.
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے نواز شریف کے خلاف نیب کی دو اپیلیں بھی انہی کیسز کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں.
نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں نواش شریف کی سزا سات سال سے بڑھانے کی اپیل دائر کی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کو بھی چیلنج کیا تھا.
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے نواز شریف کی پیشی کیلئے سرکلر جاری کر رکھا ہے جس کے مطابق کمرہ عدالت میں داخلہ انٹری پاسز سے مشروط ہو گا اور مخصوص افراد ہی کمرہ عدالت میں جا سکیں گے۔

Comments are closed.