آصف زرداری اور بلاول اختلافات کی اطلاعات کے بعد فیملی گیٹ ٹوگیدر

52 / 100

فوٹو: ایکس

دبئی: آصف زرداری اور بلاول اختلافات کی اطلاعات کے بعد فیملی گیٹ ٹوگیدر ہوا ہے دبئی میں اور بختاوربھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئرکرکے اس کا واضح جواب دیاہے۔

ایکس پر شیئر ہونے والی اس تصویرمیں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی اہلِ خانہ کے ساتھ گروپ فوٹو ہے، جس میں ان کی پھپھوفرال تالپور بھی موجود تھیں۔

تصویر میں بلاول بھٹو کو بہنیں بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو اور ان کی خالہ صنم بھٹو بھی موجود تھی۔

اس حوالے سے گزشتہ روزنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئیر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ دبئی جانے کا مقصد فیملی گیدرنگ ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیملی ری یونین ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بلاوال اور زرداری کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

بختاور بھٹو نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا، ’سرخیوں پر یقین نہ کریں، ہمارے لیے صرف اور ہمیشہ پہلے فیملی ہے‘۔

Comments are closed.