معروف کرکٹ پریزینٹرزنیب عباس کو بھارت سے ڈی پورٹ کردیا گیا

54 / 100

لاہور:پاکستان کی معروف کرکٹ پریزینٹرزنیب عباس کو بھارت سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے اور اب وہ دبئی میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ سے بتایا گیاہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ میں پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کو جھوٹے کیس میں بھارت سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔

بھارت سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد زینب عباس اس وقت دبئی میں موجود ہیں،زینب عباس کے خلاف بھارت میں ایک وکیل نے جھوٹا کیس کررکھا تھا۔

 بھارتی وکیل نے ساٸبر کراٸم میں زینب عباس کے خلاف شکایت درج کروارکھی تھی۔ آئی سی سی بھی بھارتی پروپیگنڈے کے آگے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔

بھارتی وکیل کا دعویٰ ہے کہ زینب عباس نے ہندو مذہب اور بھارت کے خلاف ٹویٹ کیے، زینب عباس نے 8 سال قبل بھارت اور بھارتی مذہب کے خلاف ٹویٹس کئے تھے۔

زینب عباس متعدد انٹرنیشنل سیریز اور ایونٹس میں بطور پریزینٹر کام کرتی ہیں لیکن 8 سال قبل کے کسی ٹویٹ کو جواز بنایا گیاہے۔

Comments are closed.