حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جارہا ہےخطبہ کا20 زبانوں میں ترجمہ

51 / 100

فائل:فوٹو

منیٰ: حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جارہا ہےخطبہ کا20 زبانوں میں ترجمہ کا اہتمام کیا گیا۔ دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ سے زائد مسلمان خطبہ حج سنیں گے۔حج کے خطبے کا 20 زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔

مناسک حج کے رکن اعظم ’ وقوف عرفہ ‘ کے لیے عازمین حج کے قافلے منیٰ سے میدان عرفات روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ خطبہ حج سنیں گے۔ عازمین حج کی کثیر تعداد مسجد نمرہ اور جبل رحمت سمیت دیگر جگہوں پر موجود ہے۔ مسجد نمرہ میں ساڑھے تین لاکھ افراد کی گنجائش ہے۔حج کے خطبے کا 20 زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔

پاکستان کے 2 لاکھ عازمین سمیت 160ممالک سے تعلق رکھنے والے 20 لاکھ سے زائد عازمین خطبہ حج سنیں گے۔ شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد حج کا خطبہ دیں گے۔ حجاج کرام مسجد نمرہ میں ظہر اور عصر کی نماز پڑھیں گے۔

خطبہ حج کے بعد حجاج کرام غروب آفتاب تک وقوف عرفہ کریں گے اور غروب آفتاب کے بعد مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے۔ مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب اورعشاء کی نمازایک ساتھ ادا کریں گے۔

حجاج کرام مزدلفہ میں آرام کریں گے اور 70 عدد کنکریاں جمع کریں گے۔ وقوف مزدلفہ کیبعد 10 ذی الحج کو رمی جمرات کریں گے۔

Comments are closed.