سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو کراچی سے گرفتار کر لیاگیا

52 / 100

 فوٹو : فائل

لاہور : سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو کراچی سے گرفتار کر لیاگیا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انھیں لاپتہ کیا جا سکتا ہے.

محمد خان بھٹی حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ جا رہے تھےسندھ کے علاقہ مٹیاری سے اس وقت حراست میں لیا گیا ، ایس ایس پی کی نگرانی میں محمد خان بھٹی کو سندھ پولیس نے حراست میں لیا۔

بھٹی کی گرفتاری پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا کہ خدشہ ہے محمد خان بھٹی کو بھی لاپتہ نہ کردیا جائے، جیسے کہ ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں ابھی تک لاپتہ ہیں۔

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا کہ خبردار کرتے ہیں کہ ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ اس لا قانونیت کا فوری نوٹس لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے مراد علی شاہ ایسے اقدام روکیں گے جس سے صوبوں میں بے چینی پھیلے، سندھ سے پنجاب کے رہنماؤں کو لاپتہ کرکے کیا کیا پیغام دیا جارہا ہے۔

Comments are closed.