سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

52 / 100

کراچی: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیئے گئے ، کراچی میں تد فین کے موقع پر اہم فوجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

پرویز مشرف کی نماز جنازہ ملیر کینٹ پولو گراؤنڈ کراچی میں ادا کی گئی، جس میں ان کے بیٹے بلال مشرف، قریبی عزیز و اقارب، فوجی افسران سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل احسان الحق، سابق آرمی چیفس جنرل اسلم بیگ، جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل اشفاق پرویز کیانی، سابق وفاقی سیکرٹری سید انور محمود بھی جنازہ میں شریک ہوئے۔

ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیئر خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، فروغ نسیم، امین الحق، فواد چودھری، امیر مقام، عمران اسماعیل، سماجی شخصیت جاوید جبار، سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بھی شرکت کی۔

سابق صدر کی میت گزشتہ شب خصوصی طیارہ پہ کراچی لائی گئی تھی، جنرل (ر) پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے تھے، وہ دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نمازجنازہ آج ملیر پولو گراونڈ میں ادا اور تدفین آرمی قبرستان میں کی گئی ، رات کو ان کی میت خصوصی طیارے پہ دبئی سے  کراچی پہنچی تھی، 

پرویز مشرف طویل علالت کے بعد گزشتہ روز دبئی میں انتقال کرگئے تھے، ان کا جسد خاکی خصوصی طیارے کے ذریعے  دبئی سے کراچی لایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی متحدہ عرب امارات سے پاکستان روانگی کے وقت ان کی فیملی بھی ساتھ تھی، بیوہ صہبا مشرف، بیٹا اور بیٹی کے ہمراہ پرویز مشرف کی میت ساڑھے 10 بجے کے بعد کراچی پہنچی۔

Comments are closed.