تحریک انصاف کاوزیراعظم کی بلائی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار

50 / 100

 لاہور: تحریک انصاف کاوزیراعظم کی بلائی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار،اسد عمرکہتے ہیں جعلی مقدمات اور انتقامی کارروائیاں کرکے متحد ہونے کا ڈرامہ کررہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نےلاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا’حکومت ڈھونگ رچا رہی ہے، یہ تاثر دینا چاہ رہی ہے کہ مل کر فیصلہ کرنا چاہیے۔

اسد عمر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کو شرم آنی چاہیے، یہ قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ سممجھتے ہیں عوام کو سمجھ آرہی، عوام کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ’ہمارے رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات درج کیے جارہے ہیں تو کیسے ان کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں؟ 

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 7 فروری کو ‘کل جماعتی کانفرنس’ (اے پی سی) بلانے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اے پی سی اسلام آباد میں ہوگی۔ ’تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی، وزیراعظم نے عمران خان کو بھی اے پی سی میں بلایا ہےتاہم عملاٰ عمران خان سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے  پی ٹی آئی کے رہنماؤں اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطے کر کے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔

وزیراعظم نے پشاور میں ہونے والی ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی تھی تاہم تحریک اںصاف نے شرکت سے انکار کیا۔

پشاور میں ہونے والے اجلاس میں بھی وزیراعظم شہباز شریف نے سابق کے پی حکومت پر الزامات لگائے اور دہیشتگردی کے ساتھ ساتھ وہ تحریک انصاف پر ہی تنقید کرتے نظر آئے۔

Comments are closed.