یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کی نئی لہر، دودھ، مصالحہ جات سمیت درجنوں اشیاء مہنگی

54 / 100

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کی نئی لہر، دودھ، مصالحہ جات سمیت درجنوں اشیاء مہنگی کر دی گئی ہیں.

جو جو اشیاء اور کھانے پینے کی چیزیں مہنگی ہوئی ہیں ان میں مختلف برانڈز کے مصالحہ جات,نمک,اچار,جوتوں کی پالش اور دیگر گراسری شامل ہیں.

کپڑے,برتن دھونے کا سرف اور صابن, مشروبات,ٹوتھ پیسٹ, کسٹرڈ بھی مہنگی
ٹوتھ پیسٹ 20 روپے اور ٹوائلٹ کلینر کی قیمت میں17 روپے تک اضافہ ہوا.

جوتوں کی پالش 35 روپے اور کیچپ 30 روپے تک مہنگا کردیا گیا، دودھ کا ڈبہ40 روپے اور نوڈلز کی قیمت میں 35 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے.

مشروبات 60 روپے اور آلمنڈ آئل کی قیمت 20 روپے تک بڑھا دی گئی، میکرونی 45 روپے اور چلی گارلگ ساس 40 روپے تک مہنگا کردیا گیا.

اسی طرح بریانی مسالہ 10 اور اچار کی قیمت میں 87 روپے تک کا اضافہ، نمک 20 روپے اور نمکو کی قیمت میں 5 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا، فروٹ جام 45,کریم 40 اور باڈی لوشن 80 روپے تک مہنگی کردی گئی.

Comments are closed.