عمران خان نے مبینہ بیٹی ٹیریان سے متعلق جواب ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا

52 / 100

اسلام آباد : عمران خان نے مبینہ بیٹی ٹیریان سے متعلق جواب ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی مبینہ بیٹی کانام ظاہر نہ کرنے اورنااہلی کا معاملہ زیر سماعت ہے.

عمران خان کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ نے تحریری جواب جمع کرایا ،عمران خان نے تحریری جواب میں نا اہلی کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے.

جواب میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف دائر نا اہلی کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا جائے،جواب میں کہا گیاہے کہ چیرمین پی ٹی آئی عمران خان اب رکن اسمبلی نہیں رہے.

اسلام آباد ہائی کورٹ ٹیریان سے متعلق ڈکلریشن کا جائزہ آئینی دائرہ اختیار میں نہیں کر سکتی،اس نوعیت کا معاملہ متعلقہ فورم پر قابل سماعت ہو سکتا ہے.

جواب میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق ماضی عمران خان کیخلاف اس نوعیت کا کیس سننے سے انکار کر چکے ہیں.

اصولی طور پر ایک بار جج کیس سننے سے انکار کردیں تو جج کا دوبارہ وہ کیس سنے غیر مناسب ہے،عمران خان نے تحریری جواب میں ٹیریان کے والد ہونے کا کوئی جواب نہیں دیا۔

Comments are closed.