جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر ہاکی کا عالمی کپ جیت لیا

50 / 100

فوٹو: اے ایف پی

بھوبنیشور: جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر ہاکی کا عالمی کپ جیت لیا، دفاعی چیمپئن بیلجیئم کو پینلٹی کک مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا.  

بھارت کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے گئے اس میچ میں دفاعی چیمپئن بیلجیئم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ابتدا میں ہی جرمنی پر 0-2 کی سبقت حاصل کرلی۔ 

جرمنی کی ٹیم نے 2 صفر کے خسارے میں جا کر بھی ہمت نہ ہاری اور مسلسل تین گول اسکور کرکے اسکور کو 2-3 کردیا۔ 

میچ کے 59ویں منٹ میں بیلجیئم نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے اسکور کو 3-3 سے برابر کردیا۔ جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ 

اس میں دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی نے دفاعی چیمپئن بیلجیئم کو 4-5 سے ہرا ہاکی ورلڈکپ جیت لیا۔ 

اس سے قبل تیسرے نمبر کے میچ میں نیدرلینڈز نے آسٹریلیا ایک کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ سب سے زیادہ چار مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز پاکستان کے پاس ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ 1994 میں عالمی کپ جیتا تھا. 

تاہم یہ دوسرا موقع ہے جب قومی ٹیم ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی ہی نہ کرسکی۔ اس سے قبل قومی ٹیم 2014 کے عالمی کپ میں بھی شرکت سے محروم رہی تھی۔ 

جرمنی نے اس سے قبل 2002 اور 2006 میں ورلڈ ٹائٹل جیتا تھا اور دونوں ہی مرتبہ اس نے آسٹریلیا کو زیر کیا تھا تیسرے فائنل میں بیلجیئم کو شکست دی ہے۔

Comments are closed.