قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

56 / 100

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیاالیکشن کمیشن آف پاکستان نے شیڈول نے شیڈول جاری کیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی،ملتان سمیت قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا۔

شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 6سے 8فروری تک جمع کراسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن 33حلقوں میں امیدواروں کو انتخابی نشانات 23فروری کو جاری کرے گا۔

ان 33 نشستوں میں کراچی کے 9، راولپنڈی کے 5 ، اسلام آباد کے 3، لاہور اورملتان کے دو دو ، جبکہ کوئٹہ ، جہلم، بھکر اور ڈی جی خان کا ایک ایک جبکہ خیبرپختونخوا کے 8 حلقے شامل ہیں۔

Comments are closed.