دلہا کے نوٹ نہ گننے پر دلہن نے شادی سے انکار کردیا

48 / 100

فائل:فوٹو

اتر پردیش: بھارت کے شہر فرخ آباد میں ایک دلہن نے اپنے ہونے والے شوہر کو عین شادی کے دوران اس وجہ سے مسترد کردیا کہ وہ دس روپے کے 30 نوٹ نہیں گِن پارہا تھا۔

21 سالہ دلہن کے اہلِ خانہ کے لیے بھی یہ واقعہ حیران کن تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شادی کرانے والے پنڈت نے پہلے ہی دلہن کے گھروالوں کو دولہا کے مشکوک کردار سے خبردار کردیا تھا۔ اس کے بعد دلہن نے منڈپ چھوڑ دیا اور اس دوران دونوں خاندانوں کے درمیان بحث اور تلخ کلامی ہوئی۔

پھر دلہن والوں نے آزمائش کے طور پر دولہے کو دس دس کے 30 نوٹ دیئے اور اسے گننے کو کہا۔ 23 سالہ دولہا کئی کوششوں کے باوجود درست گنتی میں ناکام رہا۔ اس کے بعد دولہن والوں نے کہا کہ لڑکا دماغی طور پر بے حد کمزور ہے۔

اس موقع پر دلہن کے بھائی موہت نے بتایا کہ ہم نے بھروسے کے عزیزوں کے مشورے پر کسی تصدیق کے بغیر شادی طے کردی تھی۔ ہمیں لڑکے کی دماغی اور جسمانی حالت پر شک گزرا تو اسے ایک آسان ٹیسٹ سے گزارا جس کے بعد ہماری بہن نے شادی سے انکار کردیا۔

جھگڑا بڑھنے پر پولیس آگئی اور دونوں خاندانوں کے تصفیئے پر اصرار کرتی رہی۔ تاہم دلہن اور اس کے گھروالوں نے شادی سے یکسر انکار کردیا۔

Comments are closed.