تکبر وغرور زوال کی وجہ اور زندگی بدلنے کا سبب بنا،رابی پیرزادہ

45 / 100

فائل:فوٹو

کراچی: معروف سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے تکبر وغرور کو زوال کی وجہ اور زندگی بدلنے کا سبب قرار دے دیا۔کہتی ہیں کہ شوبز انڈسٹری کی بہت سی اداکارائیں بہت بری اور اپنے سے کم تر لگتی تھیں۔

معروف سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ انہیں اپنے موسیقی کے کیرئیر کے عروج پر اپنے کردار کے حوالے سے غرور تھا کہ کوئی ان کے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

یہی وجہ تھی کہ انہیں شوبز انڈسٹری کی بہت سی اداکارائیں خاص طور سے مہوش حیات، نیلم منیر ، وینا ملک بہت بری اور اپنے سے کم تر لگتی تھیں، یہ ہی وجہ ہے کہ ماضی میں ان کیلئے بہت سخت الفاظ بھی استعمال کئے۔

انہوں نے اپنی نازیبا ویڈیو لیک کے معاملے کو ڈاکٹر عامر لیاقت کی ویڈیو لیک کے معاملے سے منسلک کرتے ہوئے کہا کہ جب عامر لیاقت کی ویڈیوز لیک ہوئی تو میں ان سے ملنا چاہتی تھی لیکن مل نہیں سکی۔

Comments are closed.