پاک بھارت مذاکرات کی حوصلہ افزائی کریں گے،امریکہ

45 / 100

فائل:فوٹو

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

واشنگٹن میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان ہمارا اہم شراکت دار، ہمارے مفادات مشترکہ ہیں لہٰذا پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و امان چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات کی الگ الگ نوعیت ہے، پاکستان اور بھارت کے مذاکرات دو طرفہ معاملہ ہے اس لیے پاکستان، بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہوں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، پاکستان میں توانائی بحران سے آگاہ ہیں اور سلسلے میں تعاون چاہیے تو کریں گے۔

Comments are closed.