ترک صدر کا 14 مئی کو عام انتخابات کا اعلان

46 / 100

فائل:فوٹو

انقرہ :  ترک صدر رجب طیب اردوان نے 14 مئی کو عام انتخابات کا اعلان کردیا رائےعامہ کے جائزوں کے مطابق ترکیہ میں اس بار پارلیمانی و صدارتی انتخابات سخت ہوں گے۔

خبرایجنسی کے مطابق ترک صدر نے برسا میں نوجوانوں سے خطاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ، اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ خدا کے شکرگزار ہیں کہ پہلی بار ووٹ ڈالنےکے اہل نوجوان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دو دہائیوں سے برسر اقتدار ترک صدر کو انتخابات میں مشکل مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا ، رائےعامہ کے جائزوں کے مطابق ترکیہ میں اس بار پارلیمانی و صدارتی انتخابات سخت ہوں گے۔

خیال رہے کہ ترکیہ میں انتخابات 8 جون 2023 کو ہونا تھے تاہم اب ایک ماہ قبل ہی انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

Comments are closed.