سردار یوسف سمیت دیگر رہنماوں کا ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی بنانے کاخیر مقدم

52 / 100

اسلام آباد: چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار یوسف سمیت دیگر رہنماوں کا ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی بنانے کاخیر مقدم کیاہے۔

وزیراعظم ہاوس میں منعقدہ تقریب کے بعد اپنے ایک مشترکہ بیان میں صوبہ ہزارہ کے رہنماوں نے کہا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کس قیام ایک تاریخی فیصلہ ہے۔

پچاس سالوں سے عوام کا مطالبہ تھا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی قائم کی جائے۔نئے صوبوں کے لیے پارلیمانی کے بعد ہزارہ کے عوام کے لیے یہ بہت بڑا تحفہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ 29 مئی کو وزیراعظم شہباز شریف نے مانسہرہ جلسہ میں اس کا اعلان کیا تھا اور سات ماہ کی قلیل مدت میں اس پر عمل در آمد ہو گیا۔

اس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضٰی جاوید عباسی اور کیپٹن ر محمد صفدر کی کاشوں کا خصوصی دخل ہے۔انھوں نے نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر اور ان کی ٹیم کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضٰی جاوید عباسی نے کہا کہ ہم اعلان نہیں عمل کرنے والے ہیں۔اس کے بعد صوبہ ہزارہ پر کام کریں گے۔

مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام سے ثابت ہوگیا کہ صوبہ ہزارہ کا مطالبہ مسلمہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ جنوری کے دوسرے عشرے میں ہم صوبہ ہزارہ اور دیگر صوبوں پر گرینڈ قومی کانفرنس منعقد کریں گے۔جس میں قومی قیادت کو مدعو کیا جائے گا۔اور ایک مربوط لائن آف ایکشن طے کی جائے گی

Comments are closed.