مہوش حیات، کبریٰ خان اور سجل علی آگئیں عادل راجہ کے مقابلے میں

52 / 100

فوٹو : فائل

کراچی: مہوش حیات، کبریٰ خان اور سجل علی آگئیں عادل راجہ کے مقابلے میں، برطانوی شہریت رکھنے والی کبریٰ خانم نے برطانیہ میں مقدمہ کرنے کااعلان کردیا۔

ویلاگرعادل راجہ کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کے بعد پاکستان کی نامور ادکارائیں غصے سے سیخ پا ہوگئیں۔

ابتدائی طور پر تینوں نے جواب بھی سوشل میڈیا پر ہی دیئے ہیں جب کہ سب سے زیادہ سخت ردعمل کبریٰ خان کی طرف سے سامنے آیا ہے۔

ویلا گر عادل راجا براہ راست کسی کا نام نہیں لیا تھا بلکہ پاکستان کی 4 مشہور اداکاراؤں پر نام لئے بغیر ناموں کے پہلے حروف استعمال کئے تھے۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے حروف سے خود نام بنائے اورماہرہ خان، کبریٰ خان، سجل علی اور مہوش حیات کی جانب اشارہ قراردیاجس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے چرچے ہیں

اداکارہ سجل علی نے ان الزامات پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’افسوسناک ہے کہ ہمارا ملک اخلاقی طور پر پستی کی جانب جارہا ہے اور گندا ہوتا جارہا ہے، کردار کشی انسانیت کی بدترین شکل اور گناہ ہے‘۔

اداکارہ کبریٰ خان نے ویلاگر کے الزامات پر ان کے خلاف پاکستان سمیت برطانیہ میں قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا۔

انھوں نے عادل راجہ سے مطالبہ کیا کہ ان کے پاس اگر ان الزامات سے متعلق ٹھوس ثبوت ہیں تو 3 دن میں پیش کریں اور نہ پیش کر سکیں تو عوام کے سامنے معافی مانگیں۔

کبریٰ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ اگر عادل راجا نے سب کے سامنے ان سے معافی نہ مانگی تو وہ ڈرنے والوں میں سے نہیں ویلاگر کے خلاف مقدمہ کریں گی وہ برطانیہ کی شہری ہیں ان کے پیچھے وہاں بھی پہنچ جائیں گی۔

فلم اسٹار مہوش حیات نے ویلاگر عادل راجا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کچھ بھی کرتے ہیں یہاں تک کہ انسانیت کے درجے سے بھی گر جاتے ہیں۔

مہوش حیات نے لکھا کہ میں اداکارہ ہوں، اس کا مطلب یہ نہیں میرا نام مٹی میں ملا دیں، آپ کو اپنے بے بنیاد الزامات پر شرم آنی چاہیے میں کسی کو اپنے نام کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دوں گی۔

واضح رہے کہ ویلاگر نےعادل راجا نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کا نام لئے بغیر ان کے ناموں کے پہلے حروف ’M H – M K – A K- S A ‘ استعمال کرتے ہوئے ان پر سنگین الزامات لگائے تھے۔

اداکاراؤں کے خلاف مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ٹوئٹر پر سجل عل، مہوش حیات، کبریٰ خان اور ماہرہ خان کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

Comments are closed.