نیوزی لینڈ کے6 وکٹوں پر 440 رنز، پاکستان کے خلاف 2 رنز کی سبقت حاصل کرلی

51 / 100

فائل:فوٹو

کراچی: نیوزی لینڈ کے6 وکٹوں پر 440 رنز، پاکستان کے خلاف 2 رنز کی سبقت حاصل کرلی ، لیتھم اورویلمیسن نے سنچریاں بنائیں۔

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کیوی ٹیم نے165 رنز سے تیسرے دن کاآغاز کیا، پہلی وکٹ 183 رنز پر گری جب کانوے92 رنز بنا کر نعمان کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

دوسری وکٹ 231رنز پرگری جب سنچری میکر لیتھم ابراراحمد کا شکار بنے،272پر ہنری نکل کو نعمان نے 22 رنز پر کلین بولڈ کیا۔

ڈیرل مچل 42 رنز بنا کر ابرار کی بال پر آوٹ ہوئے،ٹم بلنڈل کو47 رنز پر وسیم نے جب کہ بریسول کو5 رنز پر ابرار نے پویلین کا ٹکٹ تھمایا۔

تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا توکپتان ویلمیسن 105 اور سودھی ایک رنز پر کھیل رہے تھے، پاکستان کی طرف سے ابرار احمد نے3 ، نعمان نے2 کھلاڑی آوٹ کئے ایک وکٹ وسیم کو ملی۔

دوسرا روز

مہمان ٹیم کے اوپنرز بلے بازوں نے شاندار ا?غاز کیا۔ ٹام لیتھم 78 اور ڈیون کونوے 82 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ اور اسپن بولرز نے وکٹ لینے کی کوشش کی تاہم کامیابی نہیں مل سکی۔

اس سے قبل پاکستان نے 317 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا لیکن کپتان بابراعظم دوسرے روز پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ٹم ساوتھی کے ہاتھوں آوٴٹ ہوگئے۔ انہوں نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔

بابراعظم کے آوٴٹ ہونے کے بعد نعمان علی نے ا?غا سلمان کے ساتھ مل کر 54 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم، نعمان علی کی وکٹ گرنے کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر ساتھ نہ دے سکا۔

آغا سلمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 103 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔

کیوی کپتان ٹم ساوتھی نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ اش سودھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریسویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ فاسٹ بولر نیل واگنر ایک ہی وکٹ لے سکے۔

پہلا روز

قومی ٹیم نے ٹیسٹ کے پہلے روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی تین وکٹیں 48 کے اسکور پر گرگئیں جب کہ چوتھی وکٹ 110 رنز پر گری جس کے بعد کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا۔

دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 196 رنز بنائے گئے، کھیل کے آخری اوورز میں سرفراز احمد 86 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے۔ اس سے قبل، اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق 7 رنز، شان مسعود 3 رنز، امام الحق 24 رنز اور سعود شکیل 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بلے باز امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سرفراز احمد نے تقریباً 4 سال قبل 2019 میں بحیثیت کپتان جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ سرفراز احمد ہوم گراوٴنڈ پر اپنا میچ کھیل رہے ہیں۔ فاسٹ بولر میر حمزہ نے آخری مرتبہ ٹیسٹ میچ 2018 میں کھیلا تھا۔

قومی ٹیم میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، ا?غا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، ابرار احمد، میر حمزہ جبکہ کیوی ٹیم میں ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، نیل واگنر، اعجاز پٹیل شامل ہیں ۔

Comments are closed.