اسموگ،لاہور ہائیکورٹ کاسکولوں اور کالجوں چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم

45 / 100

فائل:فوٹو

 

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث اسکولوں اور کالجوں چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا کہا گیا ہے۔

 

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لاہور میں اسکولوں اور کالجوں کو مزید7 روز بند کرنے کی ہدایت کردی۔

 

عدالتی حکم میں لاہور میں 2 جنوری تک ہونے والی چھٹیوں کے بعد اس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا کہا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ اسموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں، اسموگ کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے، اس کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔

 

بعد ازاں عدالت نے ڈی جی پی ڈی ایم ایکو آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.