کراچی ٹیسٹ ، پاکستان کے5 وکٹوں کے نقصان317 رنز، بابر161 پرموجود

51 / 100

فائل:فوٹو

 کراچی: کراچی ٹیسٹ ، پاکستان کے5 وکٹوں کے نقصان317 رنز، بابر161 پرموجود ہیں، پہلے دن 48 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد سعود شکیل اور بابراعظم میں62 رنز کی شراکت ہوئی۔

سعودشکیل 110 کے مجموعی اسکورپر22 رنز بنا کرآوٹ ہوئے، اس کے بعدبابراعظم اور سرفراز کے درمیان 196رنزکی شراکت نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط بنالی۔

چارسال بعد ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سرفراز نے 86 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پرکپتان بابراعظم دوسرے اینڈ پر161رنزکے ساتھ چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے تھے۔

اس سے قبل کراچی ٹیسٹ میں بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،48 رنز پر میزبان ٹیم کے 3 بیٹرز پویلین لوٹ گئے، عبداللہ شفیق نے 7، امام 24 اور شان مسعود 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

بابراعظم اور سعود شکیل کی62 رنز کی شراکت ایک سو دس رنز پر ختم ہوئی جب سعود 22 رنز بنا کر کیوی کیپٹن کی بال پر کیچ دے بیٹھے،سرفراز86 رنز پر آوٹ ہوئے۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہواتو پاکستان نے 5وکٹوں کے نقصان پر 317رنزبنائے تھے بابراعظم 161 اورآغا سلمان3 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

مہمان ٹیم کی طرف سےاعجازپٹیل اور بریسول نے دو دووکٹیں حاصل کیں ایک ٹم ساوتھی کے حصے میں آئی۔

ٹاس کے بعد بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد کی 4 سال بعد پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے، میر حمزہ اور امام الحق بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بلے باز امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سرفراز احمد نے تقریباً 4 سال قبل 2019 میں بحیثیت کپتان جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ سرفراز احمد ہوم گراوٴنڈ پر اپنا میچ کھیل رہے ہیں۔

فاسٹ بولر میر حمزہ نے آخری مرتبہ ٹیسٹ میچ 2018 میں کھیلا تھا۔

کراچی ٹیسٹ کے لئے پاکستانی اسکواڈ میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، ا?غا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، ابرار احمد، میر حمزہ.

جبکہ نیوزی لینڈکی ٹیم میں ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، نیل واگنر، اعجاز پٹیل شامل ہیں

Comments are closed.