بلوچستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سےکیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید

53 / 100

فوٹو : فائل

راولپنڈی: بلوچستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سےکیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے ہیں، بارودی سرنگ دھماکہ ضلع کو ہلو میں پیش آیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کا مصدقہ اطلاعات پر 24 دسمبر سے بلوچستان کے ضلع کوہلو کےعلاقے کاہان میں کلیئرنس آپریشن جاری تھا۔

آپریشن کے دوران دوران فورسز کی لیڈنگ پارٹی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کیپٹن فہد اور وطن کے چار سکیورٹی اہلکارلانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون شہید ہوگئے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیاہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان میں بھاری جانی قربانیوں سے حاصل کردہ امن کسی کو متاثرنہیں کرنے دیں گی، دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہےسیکورٹی فورسز نے جان کی قربانی دے کر بھی دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔

Comments are closed.