کرسمس کی دنیا بھر میں تقریبات کااہتمام،ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس کا خطاب

54 / 100

ویٹی کن سٹی : کرسمس کی دنیا بھر میں تقریبات کااہتمام،ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس کا خطاب، ویٹیکن میں کرسمس کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی، کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے خصوصی دعا کرائی۔

پوپ فرانسس نے ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب سے خطاب میں دنیا بھر کے عیسائیوں کو کرسمس کی مبارک باد دی اور حضرت عیسیٰ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

انھوں نے عالمی برادری سے یوکرین میں جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے پر زوردیا، ان کا کہنا تھا،دولت کی لالچ اور اقتدار کی بھوک ایسی ہے کہ لوگ اپنے پڑوسیوں کو بھی ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔

پوپ فرانس نے کہا ہماری دنیا میں مرد اور عورتیں، دولت اور طاقت کی بھوک میں اپنے پڑوسیوں، بھائیوں اور بہنوں کو بھی کھا جاتے ہیں۔

انھوں نے جنگوں کی حالیہ تاریخ کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کتنی جنگیں ہم نے دیکھی ہیں اور کتنی جگہوں پر آج بھی انسانی وقار اور آزادی کی توہین کی جاتی ہے۔

پوپ فرانسس نے پیسے، طاقت اور عیش و عشرت کی متمنی خطرناک دنیا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس انسانی لالچ کا سب سے بڑا شکار کمزور لوگ ہوتے ہیں۔

Comments are closed.