پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کےلئے ٹرافی کی تقریب رونمائی

52 / 100

فوٹو: پی سی بی

کراچی: پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کےلئے ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنسز کیں۔

قومی کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی نےٹیسٹ سیریز کےلئے نیشنل بینک ایرینا سٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ بھی کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی تھام کر تصاویر بنوائیں اس سے قبل ایک ٹیسٹ میچ ملتان میں ہونا تھا لیکن پھر دونوں ملکوں کی ٹیموں کے بورڈ کے باہمی مشاورت کے بعد اب دونوں ٹیسٹ میچز کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ٹیم کا سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے برطرفی سے قبل اعلان کردیا تھا تھا تاہم شاہدآفریدی کے چیف سلیکٹر بننے سے تبدیلی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

Comments are closed.