مسیحی برادری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس منائی

52 / 100

اسلام آباد: مسیحی برادری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس منائی، ملک بھر میں کرسمس کا تہوار  جوش و خروش سے اختتام پذیر ہوا۔

مسیحی آبادیوں میں بھرپور گہما گہمی ہے میل ملاپ اور تحائف کا تبادلہ ہوا، گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا. 

کرسمس کے موقع پر ملک بھر کے گرجا گھروں میں تقاریب، محلوں اور شاپنگ مالز کو خوبصورتی سے سجایا گیا درو دیوار،درخت سج گئے، سانتا کلاز اور بچے ساتھ ساتھ ،بازاروں میں ہی نہیں مسیحی برداری کے گھروں میں بھی گہما گہمارہی۔

کرسمس کی دعائیہ تقریبات میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت۔ وطن کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں،اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت دیگرچھوٹے بڑے شہروں اوردیہات میں کریسمس کی تقریبات اورجشن۔

صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہبازشریف سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد، دنیا بھر میں کرسچنزحضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم پیدائش کے طور پر مناتےہیں۔

اسلام آباد میں مسیحی برادری نے گلی کوچوں کی سجاوٹ کے ساتھ گھروں میں کرسمس ٹری بھی سجا لیے، کراچی میں گرجا گھروں پر چراغاں کر کے عبادات اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

لاہور میں سانتا کلاز نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے، پشاور میں مسیحی برادری نے گھروں کو خوب صورتی سے سجا لیا، راولپنڈی میں بھی بچے، خواتین، مرد سب کرسمس منانے کیلئے پُرجوش رہے۔

 کرسمس کی مناسبت سے کوئٹہ کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں کرسمس تقریب میں قومی پرچم اٹھائے سانتا کلاز نے مذہبی گیت کیرلز گا کر ملک کی سلامتی امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

پشاور کے مسیحی لوک گلوکار ڈینیل شوکت نے کرسمس پر پہلی بار اپنا مذہبی گیت پشتو زبان میں ریکارڈ کروا لیا، گیت کے بول ڈینیل کے والد شوکت پرویز نے لکھے جو خود بھی شاعر ہیں ڈینیل نے اس گیت کو اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر صرف تین روز میں مکمل کیا۔

Comments are closed.