پاکستان کے وزیر خارجہ ملیں گے اب ٹک ٹاک پر، بلاول نے منادی کردی

53 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ ملیں گے اب ٹک ٹاک پر، بلاول نے منادی کردی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹک ٹاک اکاوٴنٹ بنانے کا اعلان کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پرپروفائل پکچرکو تبدیل کرتے ہوئے اپنے ٹک ٹاک اکاوٴنٹ کی تصویرشیئرکی۔

تصویر میں بلاول بھٹو کے ٹک ٹاک اکاوٴنٹ کا یوزر نیم درج ہے۔ بلاول نے بھٹو نے سوشل میڈیا صارفین سے ٹک ٹاک پر بھی فالو کرنے کا کہا۔بلاول بھٹو کے ٹک ٹاک اکاوٴنٹ کو اب تک ہزاروں سوشل میڈیا صارفین فالو کرچکے ہیں۔

Comments are closed.