پیرس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

56 / 100

فوٹو : فائرنگ

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے

فرانسیسی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پیرس کی مصروف شاہراہ پر پیش آیا جہاں ایک ساٹھ سالہ شخص نے لوگوں پر گولیاں چلا دیں.

حملہ آورشخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا،زخمیوں کو اسپتال پہنچایاگیا، امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ فائرنگ کا واقعہ کردش کمیونٹی سینٹر، ریسٹورانٹس اور حجام کی دکان پر پیش آیا۔

فائرنگ حجام کی دکان پر کی گئی اس کے بعد حملہ بھی دکان کے اندر داخل ہوگیا جسے لوگوں کی نشاندہی پر پولیس نے حراست میں لے لیا، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

Comments are closed.