سلیمان شہباز نے خود کو ایف آئی اے کی خصوصی عدالت میں سرنڈر کردیا

54 / 100

فائل:فوٹو

 

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے خود کو ایف آئی اے کی خصوصی عدالت میں سرنڈر کردیا، جہاں ان کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

 

امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں دائر کی گئی ہے، جس میں ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

 

درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں بلاجواز نامزد کیا۔ عدالت میں طلبی کے نوٹس موصول نہیں ہوئے اور بغیر اطلاع اشتہاری قرار دیا گیا۔

 

درخواست میں مزید کہاہے کہ اشتہاری قرار دینے سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، لہٰذامنی لانڈرنگ مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کے لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

 

اس موقع پر ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی اور سلیمان شہباز احتساب عدالت میں سرنڈر ہونے کے لیے روانہ ہو گئے۔

 

وکیل کے مطابق سلیمان شہباز ایف آئی اے عدالت میں دوبارہ پیش ہوں گے۔

Comments are closed.