شاہد آفریدی سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ملاقات کرنے والی بزرگ خاتون کچھ دیر بعد چل بسیں

45 / 100

فوٹو:سوشل میڈیا

 

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ملاقات کرنے والی بزرگ خاتون دم توڑ گئیں

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے میگا اسٹار لیگ کے اکاوٴنٹ پر جاری ویڈیو شیئر کی اور پیغام میں کہا کہ یہ افسوسناک خبر سن کر میرا دل ٹوٹ گیا کہ ایم ایس ایل کے میچ میں ہم سے ملنے کے فوراً بعد ماں جی کا انتقال ہوگیا۔

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون شاہد آفریدی سے محبت کے ساتھ ملتی ہیں جب کہ سابق کپتان بھی ان کے ساتھ بہت ہی احترام اور عزت کے ساتھ پیش آئے۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ خاتون ان کے پاس آئیں اور کہا کہ وہ بہت خوش ہیں، ساتھ ہی کرکٹر نے ان کی مغفرت کی دعا بھی کی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون ناصرف شاہد آفریدی بلکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل سے بھی ملاقات کرتی ہیں۔

علاوہ ازیں شاہد آفریدی نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں معذور مداح سے بھی ملاقات کی اور شائقین میں چیزیں بھی تقسیم کیں۔

Comments are closed.