یوکرین کا تنازع تیسرے ممالک کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے،روسی صدر

45 / 100

فائل:فوٹو

 

ماسکو: روس کے صدرولادی میر پیوٹن نے واضح کیا ہے کہ یوکرین کا تنازع تیسرے ممالک کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ یوکرین جنگ کا ذمہ دار روس نہیں ہے۔

 

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے سینئر روسی فوجی اہلکاروں سے خطاب میں یوکرین جنگ کو دونوں ممالک کے لیے ’ المیہ ‘ قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین کو اب بھی بردار ملک کے طور پردیکھتے ہیں۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کا تنازع تیسرے ممالک کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ مغربی ممالک نے سابق سویت یونین کی ریاستوں کا ’برین واش‘ کرنے کا عمل یوکرین سے شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے برسوں یوکرین کو قرضوں اورسستی توانائی فراہم کرنے کی پیشکش کی تاہم اس اقدام کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ رواں سال فروری میں روس نے یوکرین کیخلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.