ٹی ٹی پی پاکستان کی ریڈ لائن ، ان کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں،بلاول بھٹو

45 / 100

فائل:فوٹو

 

واشنگٹن: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) پاکستان کی ریڈ لائن ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں۔

 

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ ٹی ٹی پی کو اگر افغانستان سے مدد یا سہولت فراہم کی گئی تو یہ پاکستان اورافغانستان کے تعلقات کے لیے برا ہوگا۔

 

انہوں نے کہ کہا افغان طالبان سے بات اب بھی کی جاسکتی ہے۔ ہم یہ واضح کرچکے ہیں کہ ٹی ٹی پی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور ہم اپنی سرزمین پر ان کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں۔

 

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے پڑوسی ملک سے توقع کرتے ہیں کہ وہ دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کی نیت اور صلاحیت دکھائیں گے کیونکہ دہشت گردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے۔

 

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے بات ضرور کرنا چاہتے ہیں لیکن بات کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ان کی پالیسی کی توثیق کرتے ہیں۔

Comments are closed.