گورنر پنجاب کے پاس وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیارنہیں ہے ، مسرت جمشید چیمہ

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کاکہناہے کہ گورنر پنجاب کے پاس وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار ہے اور نہ ہی اسمبلی سیشن کے دوران اسمبلی اجلاس بلانے کا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اگر کوئی غیر آئینی قدم ہوا اور اگر اس ملک میں کوئی آئین ہے تو ان پر آئین شکنی کا مقدمہ ہوگا۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کل اپنے بیان سے بھاگ چکے ہیں۔

Comments are closed.