پی سی بی کا 2014 والا آئین بحال، نجم سیٹھی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ہونگے

46 / 100

فائل:فوٹو

 

لاہور/اسلام آباد:وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی 2014آئین بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔وزیراعظم اورپاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف شہبازشریف نے کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

 

وزارت بین الصوبائی رابطہ کا پی سی بی 2014آئین بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور اس کے ساتھ پی سی بی 2019 کا آئین ختم کرنے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا

 

وفاقی حکومت نے پی سی بی معاملات چلانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے تحت نجم سیٹھی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ہونگے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کینیے چیئرمین کا تقرر 120 دن میں کیا جائے گا۔

 

منیجمنٹ کمیٹی پی سی بی کے بورڈ آف گورننگ کے نئے ارکان کا تقرر کرے گی منیجمنٹ کمیٹی کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے مکمل با اختیار ہوگی،منیجمنٹ کمیٹی ڈیپارمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی ۔

 

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2019کا آئین منسوخ کیا تھاکابینہ نے پی سی بی 2014کے آئین بحال کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔

 

وزیراعظم کی طرف سے پی سی بی کے معاملات چلانے کے لئے تشکیل دیدی گئی کمیٹی سے متعلق وزارت بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھا گیا تھا۔ جس کو متعلقہ وزارت نے کابینہ اراکین میں سرکولیٹ کیا۔

Comments are closed.