عدم اعتمادمعاملہ، چوہدری پرویز الٰہی کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے میں چیلنج کا سامنا

45 / 100

فائل:فوٹو

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف عدم اعتماد کا معاملہ پراسمبلی میں نمبر گیم سامنے آگئی، چوہدری پرویز الٰہی کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے میں چیلنج کا سامنا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کے لئے 186 ارکان کے ووٹ درکار ہیں اور پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں تحریک انصاف کے 180 ارکان ہیں ۔

 

تحریک انصاف کو مسلم لیگ (ق) کے 10 ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے، اس طرح پنجاب میں حکومتی اتحاد کو 190 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

 

پنجاب میں اپوزیشن اتحاد کو بھی 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے167، پیپلز پارٹی کے7 ارکان شامل ہیں جبکہ اپوزیشن اتحاد میں آزاد ارکان 5 اور راہ حق پارٹی کا ایک رکن بھی شامل ہے۔

 

اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ رولز آف پروسیجرکے تحت وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ میں (ن) لیگ کے 18 ارکان ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔

 

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر اجلاس طلب کرنے سے متعلق سپیکرنے قانونی ماہرین سے رائے طلب کر لی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو آئین کے تحت سپیکر پنجاب اسمبلی بلاتا ہے لیکن اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد سپیکر اجلاس بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ کریں گے۔

Comments are closed.