قانون کا گھیرا عمران خان کے خلاف تنگ ہو رہا ہے،خواجہ آصف

45 / 100

فائل:فوٹو

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہو رہا ہے اور ان کے پاوٴں سے زمین سرک رہی ہے۔

 

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کے حالات آپ کے سامنے ہیں۔ عمران خان کے پاوٴں سے زمین سرک رہی ہے۔ اگلے 2 سے 3 روز میں تحریک عدم اعتماد کا نتیجہ سامنے آ جائے گا۔

 

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری کارڈ کھیلا ہے۔ مرشد نے وزیراعظم کی سرپرستی میں کیا کیا گل کھلائے ہیں۔ عمران خان نے سیاسی و اخلاقی اقدار کا پاس نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت ہیجانی کیفیت میں ہیں۔ جنرل باجوہ نے آپ کو ہر طرح سے سپورٹ کیا۔ جس شخص نے آپ پر احسان کیا ہو، اس کے خلاف بات کرنے سے بڑی احسان فراموشی کوئی ہو نہیں سکتی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا خیال ہے کہ وہ حکمران ہے تو ملک ہے، ورنہ ملک بھاڑ میں جائے۔ قانون کا گھیرا عمران خان کے خلاف تنگ ہو رہا ہے۔

Comments are closed.