پرویز الٰہی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا

52 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے اور پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر پرویز الٰہی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کے مطابق گورنر پنجاب اسمبلی سیشن کے دوران اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتے، تاہم دوران اجلاس عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک کا بھی قانون میں طریقہ درج کیا گیا ہے۔

احمد اویس کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پر 15 یوم کے اندر ووٹنگ کروانا ضروری ہوتا ہے۔ عمران خان نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ روز عمران خان کو اسمبلی تحلیل کرنے میں رکاوٹوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

Comments are closed.