تھائی لینڈ میں نیوی کا جہاز سمندری طوفان کے باعث ڈوب گیا

45 / 100

فائل:فوٹو

 

بنکاک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں 109 افراد کو لے جانے والا نیوی کا جہاز سمندری طوفان کے باعث ڈوب گیا۔ 31 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

 

غیر خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کی بحریہ کا جہاز اپنی حدود میں 20 سمندری ناٹیکل میل کے فاصلے پر ڈوب گیا۔ امدادی کاموں کے لیے 2 ہیلی کاپٹرز اور 4 کشتیاں بھیجی گئیں۔

 

ریسکیو ٹیم نے 109 میں 78 افراد کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاحال 31 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

 

موسم کی خرابی کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سرچ آپریشن کو چند گھنٹوں کے لیے روکنا بھی پڑا جس کے باعث 31 افراد کے زندہ مل جانے کی امیدیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں۔

ترجمان تھائی بحریہ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے کی وجہ سے تیز لہریں پیدا ہوئیں جن کے باعث جنگی جہاز کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی اور جہاز توازن برقرار نہ رکھ سکا تھا۔

Comments are closed.